Brailvi Books

ضیائے صدقات
139 - 408
قُلۡ لِّعِبَادِیَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا یُقِیۡمُوا الصَّلٰوۃَ وَیُنۡفِقُوۡا مِمَّا رَزَقْنٰہُمْ سِرًّا وَّعَلَانِیَۃً مِّنۡ قَبْلِ اَنۡ یَّاۡتِیَ یَوْمٌ لَّابَیۡعٌ فِیۡہِ وَلَاخِلٰلٌ ﴿۳۱﴾
ترجمہ کنزالایمان: ميرے ان بندوں سے فرماؤ جو ايمان لائے کہ نماز قائم رکھيں اور ہمارے دئيے ميں سے کچھ ہماری راہ ميں چھپے اور ظاہر خرچ کريں اس دن کے آنے سے پہلے جس ميں نہ سوداگری ہوگی نہ يارانہ۔ (إبراھيم:۱۴/۳۱)

    اور خيرات کرنے والوں کو خوشخبری ہے:
وَ بَشِّرِ الْمُخْبِتِیۡنَ ﴿ۙ۳۴﴾الَّذِیۡنَ اِذَا ذُکِرَ اللہُ وَجِلَتْ قُلُوۡبُہُمْ وَ الصّٰبِرِیۡنَ عَلٰی مَاۤ اَصَابَہُمْ وَالْمُقِیۡمِی الصَّلٰوۃِ ۙ وَ مِمَّا رَزَقْنٰہُمْ یُنۡفِقُوۡنَ ﴿۳۵﴾
ترجمہ کنزالایمان:اور اے محبوب خوشی سنادو ان تواضع والوں کو کہ جب اللہ کا ذکر ہوتا ہے ان کے دل ڈرنے لگتے ہيں اور جو افتاد پڑے اس کے سہنے والے اور نماز برپا رکھنے والے اور ہمارے دئيے سے خرچ کرتے ہيں۔(الحج:۲۲/۳۴۔۳۵)

    ايک اور مقام پر فرمايا:
وَ الَّذِیۡنَ یُؤْتُوۡنَ مَاۤ اٰتَوۡا وَّ قُلُوۡبُہُمْ وَ جِلَۃٌ اَنَّہُمْ اِلٰی رَبِّہِمْ رٰجِعُوۡنَ ﴿ۙ۶۰﴾اُولٰٓءِکَ یُسَارِعُوۡنَ فِی الْخَیۡرٰتِ وَ ہُمْ لَہَا سٰبِقُوۡنَ ﴿۶۱﴾
ترجمہ کنزالایمان:اور وہ جو ديتے ہيں جو کچھ ديں اور ان کے دل ڈر رہے ہيں يوں کہ ان کو اپنے رب کی طرف پھرنا ہے يہ لوگ بھلائيوں ميں جلدی کرتے ہيں اور يہی سب سے پہلے انہيں پہنچے۔(المؤمنون:۲۳/۶۰۔۶۱)
Flag Counter