| ضیائے صدقات |
پر مقدم فرمايا گيا اس ميں اشارہ ہے کہ چھپا کردينا ظاہر کرکے دينے سے افضل ہے۔۱؎
يوں ہی خيرات کرنے والے کے لئے ایک اور بشارت ارشاد فرمائی گئی ہے:یَمْحَقُ اللہُ الرِّبٰوا وَیُرْبِی الصَّدَقٰتِ ؕ الآیۃ
ترجمہ کنزالایمان:اللہ ہلاک کرتا ہے سود کو اور بڑھاتا ہے خيرات کو۔ (البقرۃ:۲/۲۷۶)
فرمان، ''بڑھاتا ہے خيرات کو'' کے تحت صدر الافاضل فرماتے ہیں، يعنی اس کو زيادہ کرتا ہے اور اس ميں برکت فرماتا ہے دنيا ميں اور آخرت ميں اس کا اجر وثواب بڑھاتا ہے۔۲؎
اللہ تعالیٰ کی راہ ميں صدقہ کرنے والوں کے لئے اجروثواب کا مژدہ ہے:وَمَا تُنۡفِقُوۡا مِنۡ شَیۡءٍ فِیۡ سَبِیۡلِ اللہِ یُوَفَّ اِلَیۡکُمْ وَ اَنۡتُمْ لَاتُظْلَمُوۡنَ
ترجمہ کنزالایمان:اور اللہ کی راہ ميں جو خرچ کروگے تمہيں پورا ديا جائے گا اور کسی طرح گھاٹے ميں نہ رہوگے۔﴿۶۰ (الأنفال:۸/۶۰)
صدر الافاضل فرماتے ہیں: اس کی جزا وافر ملے گی۔۳؎
اسی طرح رب تعالیٰ نے اپنے بندوں کوپوشیدہ اوراعلانیہ اپنی راہ ميں خرچ کرنے کے لئے فرمايا ہے:مدینــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ ۱؎ (خزائن العرفان) ۲؎ (خزائن العرفان) ۳؎ (خزائن العرفان)