Brailvi Books

ضیائے صدقات
137 - 408
طرح دباؤ ديں يہ ممنوع فرمايا گيا۔۱؎

    ايک اور مقام پر فرمايا:
اَلَّذِیۡنَ یُنۡفِقُوۡنَ اَمْوَالَہُمۡ بِالَّیۡلِ وَالنَّہَارِ سِرًّا وَّ عَلَانِیَۃً فَلَہُمْ اَجْرُہُمْ عِنۡدَ رَبِّہِمْ ۚ وَلَا خَوْفٌ عَلَیۡہِمْ وَلَا ہُمْ یَحْزَنُوۡنَ
ترجمہ کنزالایمان:وہ جو اپنے مال خيرات کرتے ہيں رات ميں اور دن ميں چھپے اور ظاہر ان کے لئے ان کا نیگ (ثواب) ہے ان کے رب کے پاس ان کو نہ کچھ اندیشہ ہو نہ کچھ غم۔ (البقرۃ:۲/۲۷۴)

    يعنی راہِ خدا ميں خرچ کرنے کا نہايت شوق رکھتے ہيں اور ہر حال ميں خرچ کرتے رہتے ہيں۔

    شانِ نزول: يہ آيت حضرت ابو بکر صديق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے حق ميں نازل ہوئی جب کہ آپ نے راہ خدا ميں چالیس ہزار دينار خرچ کئے تھے دس ہزار رات ميں اور دس ہزار دن ميں اور دس ہزار پوشيدہ اور دس ہزار ظاہر، ايک قول يہ ہے کہ يہ آيت حضرت علی مرتضیٰ کرم اللہ تعالیٰ وجہہالکریم کے حق ميں نازل ہوئی جب کہ آپ کے پاس فقط چار درہم تھے اور کچھ نہ تھا اور آپ نے ان چاروں کو خيرات کرديا۔ ايک رات ميں ايک دِن ميں ايک کو پوشيدہ ايک کو ظاہر۔

    فائدہ: آيت کريمہ ميں نفقہ ليل (رات میں خرچ کرنے) کو نفقہ نہار (دن میں خرچ کرنے) پر اور نفقہ سرّ (پوشيدہ خرچ کرنے) کو نفقہ علانيہ (ظاہرکرکے خرچ کرنے)
مدینــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

۱؎    (خزائن العرفان)
Flag Counter