Brailvi Books

ضیائے صدقات
131 - 408
کا علاج تذکرہ موت سے ہے، ساتھ ہی ساتھ ہم زمانہ لوگوں کی موت سے بھی درسِ عبرت حاصل کیا جائے۔

    جو شخص اولاد کے لئے مال جمع کرتا ہے اس کی خواہش یہ ہوتی ہے کہ انہیں اچھے حال میں چھوڑ کر مرے، لیکن بسا اوقات اس مال کے ذریعہ اولاد برائی کی طرف گامزن ہوجاتی ہے۔ اگر اولاد نیک ہو تو اللہ تعالیٰ کفایت فرماتا ہے اور فاسق ہو تو اس مال کے ذریعہ گناہ پر مدد ہی ملے گی اور اس کا وبال جمع کرکے چھوڑ جانے والے پر ہی ہوگا۔

    دل کے علاج کا طریقہ یہ ہے کہ جو احادیث بُخل کی مذمت اور سخاوت کی مدحت میں وارد ہیں ان میں غور کرے اور کنجوسی کرنے پر جس عذاب سے ڈرایا گیا ہے اسے بھی یاد رکھے۔ (ملخصاً)۱؎۔
مدینــــــــــــــــــــــــــــــــہ

۱؎ (إحیاء علوم الدین،کتاب ذم البخل وذم حب المال، بیان علاج البخل،ج۳،ص۳۴۹۔۳۵۱)
Flag Counter