رات کو قیام کرنے والی ہے لیکن اس میں بخل کی عادت بھی ہے تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر اس میں کوئی بھلائی نہیں ہے۔
حضرت بشررحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا: بخیل کو دیکھنا دل کو سخت کرتا ہے اور بخیل سے ملنا مومنوں کے دلوں پر شاق ہوتا ہے۔
حضرت یحییٰ بن معاذرحمۃ اللہ تعالیٰ علیہفرماتے ہیں: سخی لوگ چاہے فاجر ہوں ان کے لئے دلوں میں محبت ہی ہوتی ہے اور بخیل چاہے کتنے ہی بھلے کیوں نہ ہوں دلوں میں ان کے لئے نفرت ہی پائی جاتی ہے۔
حضرت ابن معتزرحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں:مال میں کنجوس عزت میں سخی ہیں۔ (یعنی مال بچا کر عزت گنواتے ہیں، کیونکہ بخیل لوگوں کی ان کے بخل کی بناء پر عزت جاتی رہتی ہے)
حضرت یحییٰ بن زکریاعلی نبینا وعلیہما الصلوٰۃ والسلام کی ایک مرتبہ شیطان سے اس کی اصل صورت میں ملاقات ہوئی تو آپ علیہ السلام نے فرمایا: اے ابلیس! مجھے یہ بتا کہ تجھے لوگوں میں سب سے زیادہ کس سے محبت اور سب سے زیادہ کس سے نفرت ہے؟ شیطان نے جواب دیا کہ مجھے بخیل مومن سے زیادہ محبت ہے اور فاسق سخی سے سب سے زیادہ بغض۔ حضرت یحییٰ علیہ السلام نے فرمایا: وہ کیوں؟ جواب دیا: کیوں کہ بخیل کا بخل میرے لئے کافی ہے جب کہ فاسق سخی کے بارے میں مجھے خوف رہتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کی سخاوت کو قبول کرلے، پھر شیطان نے واپس جاتے ہوئے کہا: اگر آپ حضرت یحییٰ علیہ السلام نہ ہوتے تو میں یہ بات نہ بتاتا۔۱؎