Brailvi Books

ضیائے صدقات
108 - 408
مضبوط کر دیا۔ اس کی بعض شاخیں زمین کی جانب مائل فرمادیں تو جو شخص اس کی کسی بھی ٹہنی کو تھامتا ہے اللہ تعالیٰ اسے جہنم میں داخل فرمادیتا ہے، سنو! بخل ناشکری ہے اور ناشکری جہنم میں داخل ہونے کا سبب ہے۔
    حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے بنو لحیان کے وفد سے پوچھا: اے بنو لحیان! تمہارا سردار کون ہے؟ انہوں نے عرض کی کہ جد بن قیس، مگر وہ بخیل ہیں تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا: بخل سے بڑی بیماری کونسی ہے، تو پھر تمہارے سردار حضرت عمرو بن جموح ہیں۔ 

    ایک روایت میں ہے انہوں نے عرض کی کہ جد بن قیس ہمارے سردار ہیں، تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا: تم نے اُسے سردار کیوں بنایا ہے؟ انہوں نے عرض کی: اس لئے کہ وہ سب سے زیادہ مال دار ہیں لیکن اس کے باوجود ہم ان میں بخل پاتے ہیں۔ تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا: بھلا بخل سے بڑھ کر بھی کوئی بیماری ہے؟ وہ تمہارا سردار نہیں، تو عرض کی: یارسول اللہ! پھر ہمارا سردار کون ہے؟ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارے سردار بشر بن براء ہیں۔۱؎

    اپنی ضروریات سے بچا ہوا مال خیرات کردینا مفید ہے جبکہ اسے روک رکھنا بعض اوقات مضر ہوتا ہے۔چنانچہ حدیث شریف میں ہے:
عَنْ أَبِيْ أُمَامَۃَ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ
حضرت ابو امامہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے، فرماتے ہیں: شہنشاہِ مدینہ، قرارِ قلب وسینہ، صاحبِ معطر پسینہ، باعثِ نزول سکینہ، فیض گنجینہ
مدینـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

۱؎ (إحیاء علوم الدین، کتاب ذم البخل وذم حب المال، بیان ذم البخل،ج۳،ص۳۳۹۔۳۴۰)
Flag Counter