Brailvi Books

ضیائے صدقات
106 - 408
    حضرت جبیر بن مطعم رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں: ایک مرتبہ ہم رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے ہمراہ سفر پر تھے جبکہ آپ کے ساتھ کچھ لوگ اور بھی تھے جو خیبر سے لَوٹ کر آئے تھے کہ چند دیہاتی آپ کے گرد جمع ہوکر مانگنے لگے حتی کہ انہوں نے آپ کو ببول کے درخت کی طرف مجبور کردیا اور آپ کی چادر مبارک لے لی، تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ٹھہرے اور فرمایا: میری چادر مجھے دو اس ذات کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے اگر میرے پاس ان کانٹوں کے برابر جانور ہوتے تو میں تمہارے درمیان تقسیم کردیتا پھر تم مجھے بخیل، جھوٹا اور بزدل نہ پاتے۔ ۱؎

    ہر روزدو فرشتے نازل ہوتے ہیں ان میں سے ایک راہ خدا عزوجل میں خرچ کرنے والے کے لئے دعا جبکہ دوسرا بخیل کے لئے بددعا کرتا ہے، چنانچہ حدیث شریف میں ہے:
عَنْ أَبِيْ ھُرَیرۃَ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ :''مَا مِنْیوْمٍ یصبِحُ الْعِبَادُ فِیہ، إِلَّا مَلَکَانِ ینزِلَانِ، فَیقوْلُ أَحَدُھُمَا: اللّٰھُمَّ أَعْطِ مُنْفِقاً خَلَفاً،وَیقوْلُ الْآخَرُ:
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے، فرماتے ہیں: نبی مکرم،نورمجسم، رسول اکرم، شہنشا ہ بنی آدم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلمنے فرمایا: ایسا کوئی دن نہیں جس میں بندے سویرا کریں اور دو فرشتے نہ اُتریں جن میں سے ایک تو کہتا ہے: الٰہی!عزوجل سخی کو زیادہ اچھا عوض دے اور دوسرا کہتا ہے: الٰہی!عزوجل
مدینـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

۱؎ (إحیاء علوم الدین، کتاب ذم البخل وذم حب المال، بیان ذم البخل،ج۳،ص۳۳۹)
Flag Counter