صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا ایسا غم، سَوز، عشق اور درد مل جائے کہ دُنیا کے غموں اور صدموں نیز شیطانی وسوسوں سے آزاد ہوجائیں ۔ اے کاش! ؎
ایسا گُمادے ان کی وِلا میں خدا ہمیں
ڈھونڈا کریں پَر اپنی خبر کو خبر نہ ہو(حدائقِ بخشش شریف)
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم
’’یاخدا کرم‘‘!کے آٹھ حُرُوف کی
نسبت سے وَسوَسوں کے 8علاج
(۱) اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی طرف رُجوع کیجئے۔( یعنی اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی شیطان سے نجات کے لیے اِمداد طلب کیجئے اور ذِکرُاللہ شروع کر دیجئے)
(۲) اَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم پڑھئے۔
(۳) لَاحَوْلَ وَلَاقُوَّۃَاِلَّا بِاللہ پڑھئے۔
(۴) سُوْرَۃُ النَّاسکی تلاوت کیجئے۔
(۵) اٰمَنْتُ بِاللہ وَرَسُوْلِہٖ کہئے۔
(۶)هُوَ الْاَوَّلُ وَ الْاٰخِرُ وَ الظَّاهِرُ وَ الْبَاطِنُۚ-وَ هُوَ بِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمٌ(۳)(پ۲۷الحدید۳) کہئے،ان سے فوراًوسوسہ دَفع ہو جاتا ہے۔
(۷) سُبْحٰنَ الْمَلِکِ الْخَلَّاقِ،{ اِنْ یَّشَاْ یُذْهِبْكُمْ وَ یَاْتِ بِخَلْقٍ جَدِیْدٍۙ(۱۹)