طَلَبہ علمِ دین کیلئے 92دینی طالِبات کیلئے 83اور مَدَنی مُنّوں اور مُنّیوں کیلئے 40مَدَنی اِنْعامات سُوالات کی صورت میں مُرتَّب کئے گئے ہیں۔ فکرِ مدینہ (اپنے اعمال کا مُحاسِبہ ) کرتے ہوئے روزانہ مَدَنی اِنْعامات کارسالہ پُر کر کے دعوتِ اسلامی کے مقامی ذمہ دار کو ہر مَدَنی ماہ يعنی اسلامی مہینے کی ابتِدائی 10تاریخ کے اندر اندر جمع کروانا ہوتا ہے۔ مَدَنی اِنْعامات نے نہ جانے کتنے اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کی زندگیوں میں مَدَنی اِنقِلاب بر پا کر دیا ہے ! اِس کی ایک جھلک مُلاحَظہ ہو چُنانچِہ نیو کراچی کے ایک اسلامی بھائی کا کچھ اس طرح کا بیان ہے : عَلاقے کی مسجِد کے امام صاحِب جو کہ دعوتِ اسلامی سے وابَستہ ہیں، انہوں نے اِنفِرادی کوشِش کرتے ہوئے میرے بڑے بھائی جان کو مَدَنی انعامات کا ایک رسالہ تحفے میں دیا۔ وہ گھر لے آئے اور پڑھا تو حیران رَہ گئے کہ اِس مختصر سے رسالے میں ایک مُسلمان کو اسلامی زندگی گزارنے کا اتنا زبردست فارمولا دے دیا گیا ہے ! مَدَنی اِنْعامات کا رسالہ ملنے کی بَرَکت سے اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ اُن کو نَماز کا جذبہ ملا اور نَمازِ باجماعت کی ادائیگی کیلئے مسجِد میں حاضِر ہوگئے اور اب پانچ وَقْت کے نَمازی بن چکے ہیں، داڑھی مبارَک بھی سجالی اور مَدَنی اِنْعامات کا رسالہ بھی پُر کرتے ہیں۔(فیضانِ سنّت ص ۱۱۳۳)