سے توبہ کی،داڑھی مبارَک بڑھا لی،سبز عمامہ کا تاج بھی سر پر سَج گیا،مَدَنی لباس کا بھی ذِہن بن گیا،6دن تک مَدَنی قافلےمیں سفرکی سعادت حاصل کر سکا،مزید92دن کے لئے مَدَنی قافلے میں سفر کی نیّت کی مگر زادِ قافلہ یعنی سفر کے اخراجات نہ تھے۔ایک دن ایک رشتہ دار سے ،مُلاقات ہو گئی اُس نے جب مُعاشرہ کے بد نام اور شرابی کو داڑھی،سبز سبز عمامہ اور مَدَنی لباس میں دیکھا تو دیکھتا رہ گیا،جب اُس کو بتایا گیاکہ یہ سب مَدَنی قافلے میں سفر کی بَرَکت ہے اور ان شاء اللہ عَزَّوَجَلَّ اسباب ہونے کی صورت میں مزید92دن کے سفر کا عزمِ مُصَمَّم ہے ۔تو اُس رشتہ دار نے کہا،پیسوں کی فکر مت کرو۔92دن کے مَدَنی قافلے میں سفر کا خرچ مجھ سے قبول کر لو اور ساتھ میں92دن تک گھر کے اخراجات بھی اپنے ذِمّہ لیتا ہوں،یوں وہ''دیوانہ''92دن کیلئے مَدَنی قافلہ کا مسافر بن گیا۔