| وقفِ مدینہ |
اَلحَمْدُ للہ عزوجل اُن کے دل پَسیج گئے ، کئی نوجوان ہاتھوں ہاتھ ہمارے ساتھ چل پڑ ے ، مسجد میں آکر ہمارے ساتھ نمازیں پڑھنے اور سنّتوں بھرے بیانات سُننے کی سعادت حاصل کی ،ہماری درخواست پر انہوں نے اس مسجد کو آباد کرنے کی نیت کی۔ یہ منظر دیکھ کر وہاں موجود تقریباً 70سالہ ایک بزرگ آبدیدہ ہوکر فرمانے لگے ،میں تو لوگوں سے مسجد آباد کرنے کے لیے کہتا رہتا تھا مگر میر ی سُنے کون؟ اَلحَمْدُ للہ عزوجل آج عاشقانِ رسو ل کے مدنی قافلے کی برکت سے ہماری مسجد آباد ہوگئی ہے۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دعوتِ اسلامی کے مدنی قافلوں کی بھی کیا خوب بہاریں ہیں ،ایک اور بہار مُلاحِظہ فرمائیے اور راہِ خدا عَزَّوَجَلَّ کے مُسافر بن جائیے ،خوب خوب برکتیں پائیے اور ڈھیروں ثواب کمائیے چنانچہ
نیّت صاف منزل آسان
عاشقانِ رسول کا ایک مدنی قافلہ کَپَڑوَنج (گجرات الھند) پہنچا،''عَلاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت'' کے دوران ایک شرابی سے مُڈ بھیڑ ہوگئی،عاشقانِ رسول نے اُس پر خوب اِنفرادی کوشش کی،جب اُس نے سبز عمامہ والوں کی شفقتیں اور پیار دیکھا تو ہاتھوں ہاتھ اُن کے ساتھ چل پڑا،عاشقانِ رسول کی صحبت کی بَرَکت سے گناہوں
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمّد