ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے ، سنّتوں کی تربیت کیلئے دعوتِ اسلامی والے عاشقانِ رسول کا 12 دن کا مدنی قافلہ بابُ المدینہ ( کراچی)سے پنجاب کے ایک شہر سوہاوا کی ایک مسجد پر پہنچا ۔دروازے پر تا لا تھا ،جُوں تُوں چابی حاصل کی ،دروازہ کھولا تو ہر چیز مٹی سے اَٹی ہوئی تھی ،ایسا معلوم ہوتا تھا کہ کافی عرصہ سے مسجد بندپڑی ہے ۔ اَلحَمْدُ للہ عزوجل ہم نے مل جُل کر صفائی کی، علاقائی دورہ کرکے شہر کے لوگوں کو نیکی کی دعوت پیش کرکے مسجد میں آنے کی التجاء کی۔ افسوس ! ہمارے اِخلاص کی کمی کے باعث ایک شخص بھی ساتھ نہ آیا ،مگر ہم نے ہمت نہ ہاری ،اللہ عَزَّوَجَلَّکا نام لیکر قریبی کھیل کے میدان میں داخل ہوگئے اور ڈرتے ڈرتے کھیلنے میں مشغول نوجوانوں کی خدمت میں نیکی کی دعوت پیش کی۔