Brailvi Books

وقفِ مدینہ
70 - 84
 اور دیواروں پر مکڑی کے بڑے بڑے جالے نظر آرہے ہیں۔ مدنی قافلے والوں نے وہاں کے لوگوں سے نہایت افسُردہ لہجے میں پوچھا کہ ''مسجد کب سے بند ہے؟'' تو انہیں بتایا گیا کہ ''عرصہ دراز سے کیونکہ لوگوں نے نماز پڑھنا ہی چھوڑ دیا، لہٰذا امام صاحب بھی یہاں سے چلے گئے اور اب لوگ دنیاداری میں مصروف ہیں چنانچہ نمازیوں کے نہ ہونے کی وجہ سے مسجد کو تالا لگا دیا گیا ہے۔ '' جبکہ اس علاقے میں اکثر دکانوں پر گانے باجے اور فلمیں دِکھانے کا سلسلہ سرِ عام جاری تھا۔(نصابِ مدنی قافلہ ص۶ )
اے خاصہ خاصانِ رُسُل وقتِ دعا ہے

اُمت پہ تیری آ کے عجب وقت پڑا ہے
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ         صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! کچھ مختصر واقعات ملاحظہ فرمائيے اور اندازہ لگائيے کہ اغیار ہماری بے عملی سے فائدہ اٹھا کر ہماری مساجد سے کیا سلوک کر رہے ہیں۔

    ''ایک رپورٹ کے مطابق ایک مُلک میں غیر مسلموں نے 157مساجد کو تالے لگا دئيے اور مساجد کو تِجارتی اور رِہائشی مقاصد کیلئے غیر مسلموں کے حوالے کر دیا گیا۔ سرکاری تحویل کے بہانے 324مساجد کو نمازیوں کے لئے بند کر دیا گیا۔''

    ''ایک مُلک کے ایک شہر میں 92مساجد کو مویشیوں کے باڑے اور رہائش گاہوں میں تبدیل کر دیا گیا۔''
Flag Counter