| وقفِ مدینہ |
ایک مدنی قافلہ کسی بہت بڑے گوٹھ میں پہنچا ۔ اس گوٹھ میں ایک بہت بڑا بازار تھا جس میں3سوسالہ پرانی تاریخی مسجد بھی تھی ۔ لیکن آہ! مسجد کے آس پاس کی دکانوں میں سرِ عام (V.C.R)وی سی آر پر فلمیں دکھائی جارہی تھیں۔ جب اذانِ ظہر ہوئی تو جماعت میں سوائے مؤذِّن اور قافلے والوں کے مسجد میں دوسرا کوئی نمازی نہ تھا۔ حتّٰی کہ عَلاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کے دوران جب لوگوں کو مسجد میں آنے کی دعوت دی گئی تو کوئی بھی مسجد میں آنے کے لئے تیار نہ ہوا۔
مسجد تو بنا دی شب بھر میں ایماں کی حرارت والوں نے من اپنا پرانا پاپی ہے برسوں میں نمازی بن نہ سکا
ویران مسجد
عاشقانِ رسول کا ایک مدنی قافلہ سُنّتوں کی تربیت کی غرض سے اندرونِ سندھ گیا۔ جب قافلے والے اس گاؤں میں پہنچے تو دیکھا کہ مسجد پر تالا پڑا ہوا ہے۔ لوگوں سے معلومات کرنے کے بعد جب اس مسجد کو کھولا گیا تو قافلے والے يہ دیکھ کر انتہائی غمگین ہو گئے کہ طویل عرصہ سے صفائی نہ ہونے کے سبب مسجد میں ہر طرف گردو غُبار پھیلا ہوا ہے