Brailvi Books

وقفِ مدینہ
67 - 84
اچانک دشمنوں نے کی چڑھائی یا رسول اللہ
اچانک دشمنوں نے کی چڑھائی 	یا رسول اللہ		شہید دو ہو گئے	اسلامی بھائی 	یا رسول اللہ

مِرا دشمن تو مجھ کو ختْم کرنے آہی پہنچا 	تھا		میں قرباں تم نے میری جاں بچائی یا رسول اللہ

عدو جھک مارتا ہے خاک اڑاتا ہے تیرے قربان		مجھے اب تک نہ کوئی آنچ 	آئی یارسول اللہ

شہیدِ 	دعوتِ اسلامی 	سجاد و اُحدآقا		ہیں جنت میں یکجا دونوں 	بھائی یارسول اللہ

نہیں سرکار ذاتی دشمنی میری کسی سے 	بھی		ہے میری نفس و شیطان سے 	لڑائی یارسول اللہ

حقوق اپنے کئے ہیں درگزر دشمن کو بھی سارے		اگر چہ مجھ پہ ہو 	گولی 	چلائی یارسول اللہ

تمنا ہے میرے دشمن کریں توبہ عطا کردو انہیں 		دونوں جہاں 	کی 	تم بھلائی یارسول اللہ

يہی ہے جُرم میرا سُنتوں کا ادنیٰ خادم 	ہوں		ہے میں نے سُنتوں سے لو 	لگائی یارسول اللہ

اگرچہ جان جائے خدمتِ سنت نہ چھوڑوں گا		شہا کرتے رہیں 	مشکل 	کشائی یارسول اللہ

تمنا ہے تیرے عطارؔ کی یوں دھوم مچ جائے		مدینے میں 	شہادت اس نے پائی یارسول اللہ

غانِ مدینہ از امیرِ اہلِسنت دامت برکاتہم العالیہ)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ         صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
مسلمانوں کی خستہ حالی
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آج دنیا میں جو مسلمانوں کی حالت ہے وہ کسی سے مخفی نہیں آہ! بد قسمتی سے مسلمان عملی طور پر تَنَزُّل کے عمیق گڑھے کی طرف تیزی سے گرتا
Flag Counter