Brailvi Books

وقفِ مدینہ
65 - 84
کو اپنے مسکن و مدفن کے لئے منتخب فرمایا ۔اسی طرح بیشمار اولیاءِ کبار رحمھم اللہ الغفار نے عیش و آرام اور اپنا گھر بار چھوڑا ، نت نئی مشقتیں جھیلیں ،زندگیاں وقف کیں اور جانیں قربان کیں ۔اللہ عَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رحمت ہو اور اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو.
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ         صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
امیرِ اہلِسنت دامت برکاتہم العالیہ کی قربانیاں
    شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنت، بانی دعوتِ اسلامی حضرتِ علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دامت برکاتہم العالیہ کی مبارک زندگی بھی احیاءِ سنت اور نبی رحمت صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کی پیاری اُمّت کی اِصلاح کے لئے وقف ہے ۔آپ نے تبلیغِ قرآن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کو باب المدینہ کراچی سے ۱۴۰۱ھ بمطابق 1981ء شروع کر کے (تادمِ تحریر ) 66ممالک تک پہنچا دیا ۔ اصلاحِ امت کے عظیم و مقدس جذبے کے تحت کئی کتابوں کے ساتھ ساتھ شہرہ آفاق،
پاکستان میں سب سے زیادہ شائع ہونے والی ،بےشمار سنتوں کا مجموعہ ، ''فیضانِ سنت '' جیسی ضخیم و عظیم کتاب اور مختلف موضوعات پر پچاسیوں رسائل بھی لکھے ۔ عقائد و اعمال کی اصلاح کیلئے سینکڑوں موضوعات پر بیانات اور شرعی، تنظیمی ، تاریخی اور طِبّی وغیرہ معلومات سے معمور مدنی مذاکروں کا سلسلہ کیا ۔ اس کے علاوہ امتِ مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کی خیر خواہی کے لئے آپ کی مقرر کر دہ مجلسِ مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ کی جانب سے ہزاروں مکتوبات اور لاکھوں تعویذات کا سلسلہ ماہانہ جاری رہتا ہے ۔
Flag Counter