میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دینِ اسلام کی رُشد و ہدایت سے معمور روشن تعلیمات سے سارے عالم کو منور کرنے کے لئے اولیائے عظام علیہم الرضوان نے بھی خوب خوب قربانیاں دیں۔اللہ اکبر!ولیوں کے سردار، ہمارے غوثِ اعظم دستگیر،روشن ضمیر،پیرانِ پیر شیخ ابو محمد سید عبد القادر جیلانی الحسنی والحسینی ، شہبازِ لا مکانی، قندیلِ نورانی غوثِ صمدانی قُدِّسَ سِرّہ الرَّبَّانِی نے صرف17سال کی عمر میں اپنی ضعیفہ و بیوہ ماں سے اجازت لے کر جیلان شریف سے بغدادِمُعلّٰی کا سفر اختیار فرمایا۔دورِ طالبِ علمی میں بھوک،فاقے اور گوشہ نشینی کی آزمائشوں پر صبر و اِستقامت کے ساتھ قائم رہ کر عظیم مقام پایا اور ساری زندگی دینِ اسلام کی اِشاعت اور نیکی کی دعوت کے لئے وقف فرمائی۔ ۱ ؎