Brailvi Books

وقفِ مدینہ
52 - 84
باپ  بیمار  ہو،  سخت  بیزا ر ہو                          پائے گا صحتیں قافلے میں چلو

اولیاء کا کرم، خوب لوٹیں گے ہم   	   آؤ مل کر چلیں قافلے میں چلو
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ         صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
حضرت معاذ بن جَبَل رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی یمن روانگی
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دینِ اِسلام کے مدنی پیغام کو ساری دنیا میں پھیلانے کیلئے ہمارے اکابرین نے کیا کیا قربانیاں دیں اسکی اِک حسین جھلک ملاحظہ فرمائيے :

    چنانچہ حضرت سَیِّدُنامَعَاذ بن جبل رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں:''جب محبوبِ ربّ، شاہِ عرب عَزَّوَجَلَّ وصلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے اِنہیں یمن کی طرف بھیجا تو بنفسِ نفیس رُخصت کرنے کے لئے خود تشریف لائے اور اِس شان کے ساتھ نصیحت فرمانے لگے کہ میں(معاذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ)سوار اور سرکار صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم پیدل چل رہے تھے''۔جب نصیحتیں کر کے فارغ ہوئے فرمایا:''اے مَعَاذ!(رضی اللہ تعالیٰ عنہ)ممکن ہے کہ تم اِ س سال کے بعد مجھ سے نہ ملو۔شاید تم میری مسجد اور میری قبر پر گزرو۔

    حضرت سَیِّدُنامَعَاذ بن جبل رضی اللہ تعالیٰ عنہ یہ سُن کر مدینے کے تاجور،شاہِ بحرو بر، رسولِ انور،محبوبِ ربِّ اکبر عَزَّوَجَلَّ و صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کے ہِجر کی خبر سُن کر بہت روئے
Flag Counter