دِل کی دُنیا ہی بدل گئی ان کی تحریر کا خلاصہ پیش خدمت ہے :
الحمد للہ عَزَّوَجَلّ میں جامعۃُ المدینہ کا طالب علم ہوں، ۲۹ شوال المکرم ۱۴۲۶ھ بروز جُمُعَۃُ المبارک بمطابق 2 دسمبر 2005ء کو 12ماہ کے مدنی قافلے کا مسافر بنا میرے 12 ماہ کیلئے مدنی قافلے کے مسافر بننے کا قِصّہ بھی بڑاعجیب ہے ، بدقسمتی سے میں وہ طالبِ علم تھا کہ جب مدنی قافلے کا سُنتا دل اُچاٹ سا ہو نے لگتا، گھر جانے کے بہانے بناتااور آخرِ کار کسی طرح بھی گھر جا نے میں کامیا ب ہو جاتا لیکن میرے مرشد ،شیخِ طریقت امیراہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کی خواہش تھی ''میں چاہتا ہوں کہ ہر مد نی اسلامی بھائی(دعوتِ اسلامی کے جامعۃ المدینہ سے جو اسلامی بھائی درسِ نظامی کا کورس مکمل کرلے اُسے ''مدنی ''کہا جاتاہے) یکمشت 12 ماہ کاسفر ضروراختیار کرے '' اِتفاق سے جب دَرَجہ سادِسہ میں پہنچاتو قسمت انگڑائی لے کر جاگ اُٹھی ۔ہوا یوں کہ امیرِ اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کی بارگاہ میں دَرَجہ سادِسہ کی حاضری ہو ئی ،امیرِ اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کی ترغیب پر ہاتھوں ہاتھ کئی اسلامی بھائیوں نے اپنے آپ کو 12 ماہ کے مدنی قافلے کیلئے پیش کردیا الحمدللہ عزوجلمیں بھی ان خوش نصیبوں میں شامل تھا ۔
اَوَّلاً باب الاسلام (سندھ) کے شہر'' نواب شاہ'' میں مدنی قافلہ کورس کرنے کی سعادت حاصل ہوئی پھر مختلف شہروں میں مدنی قافلوں میں سفر کا سلسلہ جاری رہا اِسی دوران ''معلم مدنی قافلہ کورس'' کرنے اور اس کے بعد مدنی قافلہ کورس اور تربیتی کورس