Brailvi Books

وقفِ مدینہ
49 - 84
سرِ عرش پر ہے تری گزر، دلِ فرش پر ہے تری نظر

مَلکوت و مُلک میں کوئی شے، نہیں وہ جو تجھ پہ عیاں نہیں

                                      (حدائقِ بخشش)
    خوش نصیب عاشِقانِ رسول کو بِشارتِ عُظمٰی مبارَک ہو! اللہُ ربُّ الْعِزَّت عَزَّوَجَلَّ کی رَحْمت پر نظر رکھتے ہوئے قَوی امّید ہے کہ جن بَخْت وَروں کیلئے يہ مَدَنی خواب دیکھا گیا ہے اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ اُن کا خاتمہ ایمان پر ہوگا اور وہ مَدَنی آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کے طُفیل جنّتُ الفردوس میں آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلمکا پڑوس پائيں گے ۔ تاہم يہ یاد رہے! کہ اُمّتی جو خواب دیکھے وہ شرعاً حُجَّت نہیں ہوتا خواب کی بِشارت کی بنیاد پر کسی کو قَطْعی جنّتی نہیں کہا جا سکتا ۔(فیضانِ سنّت ص۸۶۵)
اِذْن سے تیرے سرِ حَشر کہیں کاش ! حُضُور

ساتھ عطّارؔ کو جنّت میں رکھوں گا یا ربّ

              (ارمغانِ مدینہ از امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ)
12 ماہ کاسفر کرنے والے طالبِ علم پر کرم
    اب ایک ایسے طالبِ علم کی'' مدنی بہار'' ملاحظہ فرمائیے جو کہ اولاً مدنی قافلوں میں سفر کرنے سے کتراتے تھے مگر جب 12 ماہ کیلئے مدنی قافلے کے مسافر بنے تو ان کے
Flag Counter