Brailvi Books

وقفِ مدینہ
48 - 84
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کو مُفْت درسِ نظامی (عالم کورس) کروانے کیلئے دعوتِ اسلامی کے زیر اہتِمام مُتَعَدَّد جامِعات بنام جامِعۃُ الْمدینہ قائم ہیں۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ ۱۴۲۷؁ھ میں دعوتِ اسلامی کے ان جامِعاتُ المدینہ (بابُ المدینہ کراچی) کے تقریباً160 طلبہ نے ہاتھوں ہاتھ 12 ماہ کیلئے راہِ خدا عَزَّوَجَلَّ میں سفر اختیار کیا۔ ابتِداء  مَدَنی قافِلہ کورس کروانے کی ترکیب بنی، اِس دَوران طَلَبہ کے جذبہ خدمتِ اسلام کو مزید مدینے کے ۱۲ چاند لگ گئے اور ان میں سے تقریباً 77طَلَبہ نے عُمر بھر کیلئے اپنے آپ کو مَدَنی قافِلوں کیلئے پیش کر دیا! اس عظیم قربانی پر حوصلہ اَفزائی کی بڑی زبردست صورت بنی اور وہ يہ کہ خواب میں سرکارِ نامدار ، مدینے کے تاجدار ، بِاِذْنِ پَر وَرْدْگار دو عالَم کے مالِک و مُختار ، شَہَنْشاہِ اَبرارصلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کے دیدار سے ایک عاشقِ رسول کی آنکھیں ٹھنڈی ہوئيں ، لَبہائے مبارَکہ کو جُنبِش ہوئی، رَحْمت کے پھول جَھڑنے لگے اور اَلفاظ کچھ يوں ترتیب پائے: جس جس نے اپنے آپ کو عمر بھر کیلئے پیش کر دیا ہے میں ان کو جنّت کے اندر اپنے ساتھ رکھوں گا۔ خواب دیکھنے والے عاشقِ رسول کے دل میں حسرت ہوئی کہ کاش ! صد کروڑ کاش ! مجھے بھی ان خوش نصیبوں میں شامِل کر لیا جاتا۔ اللہ کے مَحْبوب ، دانائے غُیُوب ، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیُوب عَزَّوَجَلَّ و صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے میرے دل کی بات جان لی اور فرمایا، ''اگر تم بھی ان میں شامل ہونا چاہتے ہو تو اپنے آپ کو عمر بھر کیلئے پیش کر دو۔''