Brailvi Books

وقفِ مدینہ
45 - 84
(23)مجلسِ تَحقیقاتِ شَرْعِیَّہ:مسلمانوں کو پیش آمَدَہ جدید مسائل کے حل کے لئے مجلسِ تَحقیقاتِ شَرعِیَّہ مصروفِ عمل ہے جو کہ دعوتِ اسلامی کے مُبَلِّغین عُلَماء و مفتیانِ کرام پر مُشتِمل ہے۔ 

(24)دارُالْاِفْتاء اہلِ سُنَّت:مسلمانوں کے شرعی مسائل کے حل کے ليے مُتَعَدَّد ''دارُالْاِفتاء''قائم کئے گئے ہیں جہاں دعوتِ اسلامی کےمُبَلِّغین مفتیانِ کرام ،بالمشافہ،تحریری اور مکتوبات کے ذریعے شرعی مسائل کا حل پیش کررہے ہیں ۔اکثر فتاوٰی کمپیوٹر پر کمپوز کرکے دئيے جاتے ہیں۔

(25)انٹر نیٹ:انٹر نیٹ کی ویب سائٹwww.dawateislami.netکے ذریعے دنیا بھر میں اسلام کا پیغام عام کیا جارہاہے۔

(26)آن لائن دارُالْاِفْتاء اہلِ سُنَّت:دعوتِ اسلامی کی websiteمیں دارُالافتاء اہلِ سُنّت پر دُنیا بھر کے مسلمانوں کی طرف سے پوچھے جانے والےمسائل کاحل بتایا جاتا، کفّار کے اسلام پر اعتراضات کے جوابات دئيے جاتے اور اِن کو اسلام کی دعوت پیش کی جاتی ہے۔

(27,28)مکتبۃ المدینہ اورالمدینۃُ العِلمیّۃ:ان دونوں اداروں کے ذریعے سرکارِاعلیٰحضرت رحمۃ اللہ علیہ اور دیگر عُلَمائے اہلسنت کی کتابیں زیورِطبع سے آراستہ ہوکر لاکھوں لاکھ کی تعداد میں عوام کے ہاتھوں میں پہنچ کر سنتوں کے پھول کھلارہی ہیں ۔