Brailvi Books

وقفِ مدینہ
44 - 84
 بنام ''مدرسۃالمدینہ''قائم ہیں۔پاکستان میں تادم ِ تحریرکم وبیش42,000 (بیالیس ہزار)مَدَنی مُنّے اور مَدَنی مُنّیوں کو حفظ وناظِرہ کی مفت تعلیم دی جا رہی ہے۔

(19)مدرَسۃُالْمدینہ (بالغان):اسی طرح مختلف مساجد وغیرہ میں عُمُوماََبعد نمازِ عشاء ہزارہا مدرسۃالمدینہ کی ترکیب ہوتی ہے جن میں اسلامی بھائی صحیح مخارج سے حروف کی درست ادائیگی کے ساتھ قران کریم سیکھتے اور دعائیں یاد کرتے ،نمازیں وغیرہ درست کرتے اورسُنّتوں کی تعلیم مفت حاصل کرتے ہیں ۔

(20)شِفاخانے:محدود پیمانے پر شِفاخانے بھی قائم ہیں جہاں بیمار طلباء اور مدنی عملہ کا مفت عِلاج کیا جاتاہے ضرورتاََ داخل بھی کرتے ہیں نیز حسب ضرورت بڑے اسپتالوں کے ذریعے بھی علاج کی ترکیب بنائی جاتی ہے۔

(21)تَخَصُّص فِی الْفِقْہْ:یعنی''مفتی کورس''کا بھی سلسلہ ہے جسمیں مُتَعَدَّد عُلَمائے کرام اِفتاء کی تربیت پارہے ہیں۔

(22)شریعت کورس:ضروریاتِ دین سے رُوشَناس کروانے کیلئے اپنی نَوعیّت کا مُنفرِد ''شریعت کورس''بھی شروع کیا گیا ہے جس میں تَمام شُعبہ ہائے زندگی سے تعلُّق رکھنے والے اسلامی بھائی شرکت کرتے ہیں۔اسلامی بہنوں میں بھی یہ کورس جاری ہے۔اِس کیلئے دعوتِ اسلامی کی ''مجلس تَحقیقاتِ شَرْعیہ''کے مُبَلِّغین عُلَماء کِرام کَثَّرَھُمُ اللہُ تعالٰی نے باقاعدہ ایک ضَخِیم کتاب بنام''نِصابِ شَرِیعت(حصہ اول)''مُرتّب فرمائی ہے جو کہ مکتبۃُ المدینہ کی تمام شاخوں سے ھَدِیَّۃً طَلَب کی جا سکتی ہے۔