Brailvi Books

وقفِ مدینہ
46 - 84
الحمدللہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی نے اپنا پریس(Press) بھی قائم کر لیا ہے ۔نیز سُنّتوں بھرے بیانات اور مدنی مذاکرات کی لاکھو ں کیسٹیں بھی دنیا بھر میں پہنچیں اور پہنچ رہی ہيں۔

(29)مجلسِ تفتیشِ کُتُب ورسائل:غیرمحتاط کُتب چھاپنے کے سبب اُمّتِ مُسْلِمہ میں پھیلنے والی گمراہی اور ہونے والے گناہِ جارِیّہ کے سدِّباب کے ليے ''مجلس ِ تفتیشِ کُتُب ورسائل''قائم ہے جو مُصَنِّفِین ومُؤَلِّفِین کی کُتُب کو عقائد،کفریات ، اخلاقیات،عربی عبارات اورفقہی مسائل کے حوالے سے ملاحَظہ کرکے سند جاری کرتی ہے۔

(30)مختلف کورسز:مُبَلِّغین کی تربیت کے ليے مختلف کورسز کا اہتمام کیا جاتاہے مثلاََ41دن کامدنی قافلہ کورس،63دن کا تربیتی کورس،گونگے بہروں کے ليے30دن کا مدنی تربیتی کورس،امامت کورس اور مُدرِس کورس وغیرہم۔

(31)ایصالِ ثواب :اپنے مرحوم عزیزوں کے نام ڈلواکر فیضانِ سنت ،نماز کے احکام اور دیگر چھوٹی بڑی کتابیں تقسیم کرنے کے خواہش مند اسلامی بھائی مکتبۃالمدینہ سے رابطہ کرتے ہیں۔

(32)مکتبۃ المدینہ کے بستے:شادی بیاہ و دیگر خوشی و غمی کے مواقع پر اہلِ خانہ کی طرف سے مفت کتابیں بانٹنے کیلئے مکتبۃ المدینہ کے بستہ (اسٹال) لگائے جاتے ہیں یہ خدمت مکتبہ کا مدنی عملہ خود پیش کرتا ہے آپ صرف رابطہ فرمائیں۔