Brailvi Books

وقفِ مدینہ
43 - 84
دعوتِ اسلامی حاجیوں کی تربيت کرتے ہیں ۔حج وزیاراتِ مدینہ منورہ میں رہنمائی کے ليے مدینے کے مسافروں کو حج کی کتابیں بھی مفت پیش کی جاتی ہیں ۔

(16)تعلیمی ادارے:تعلیمی اداروں مثلاََدینی مدارس، اسکولز،کالجزاور یونیورسٹیز کے اساتذہ وطلباء کو میٹھے میٹھے آقا مدینے والے مصطفٰے صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی سُنّتوں سے روشناس کروانے کے ليے بھی مدنی کام ہورہا ہے۔بے شمار طلباء سُنّتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرتے ہیں نیز مدنی قافلوں کے مسافربھی بنتے رہتے ہیں ،الحمدللہ عَزَّوَجَلَّ متعدد دنیوی علوم کے دلدادہ بے عمل طُلبا،نمازی اور سُنّتوں کے عادی ہوگئے۔چھٹیو ں میں دینی تربیت کے لیے'' فیضانِ قرآن و حدیث کورس'' کی بھی ترکیب کی جاتی ہے ۔ (17)جامِعۃُالمدینہ:کثیر جامعات   بنام''جامعۃالمدینہ''قائم ہیں ان کے ذریعے لاتعداد اسلامی بھائیوں کو (حسب ضِرورت قیام وطعام کی سہولتوں کے ساتھ)''درس نظامی''(عالم کورس)اور اسلامی بہنوں کو'' عالمہ کورس'' کی مفت تعلیم دی جاتی ہے۔اہلسُنّت کے مدارس کے مُلک گیر ادارہ تنظیم المدارس(پاکستان) کی جانب سے لئے جانے والے امتحانات میں برسوں سے تقریباََ ہر سال ''دعوتِ اسلامی'' کے جامعات کے طلباء اور طالبات پاکستان میں نمایاں کامیابی حاصل کرکے بسااوقات اول ،دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرتے ہیں۔

(18)مدرَسۃُ الْمدینہ:اندرون وبیرون ِ مُلک حفظ وناظرہ کے لاتعداد مدارِس