Brailvi Books

وقفِ مدینہ
42 - 84
 اسلامی بہنوں کے 1317 مدرَسے تقریبا روزانہ لگتے ہیں جن میں 12017 اسلامی بہنیں قراٰن ِ پاک ،نَماز اورسُنّتوں کی مُفت تعلیم پاتیں اور دعائیں یاد کرتی ہیں۔

(12)مدنی انعامات:اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں اور طلباء کو فرائض وواجِبات،سُنَن ومُستَحَبَّات اور اخلاقیات کا پابند بنانے اور مہلِکات (گناہوں ) سے بچنے کے ليے مدنی انعامات کی صورت میں ایک نظام ِ عمل دیا گیاہے ۔بے شمار اسلامی بھائی ،اسلامی بہنیں اور طلباء مدنی انعامات کے مطابق عمل کرکے روزانہ سونے سے قبل ''فکرِمدینہ ''یعنی اپنے اعمال کا جائزہ لے کر کارڈ یا پاکٹ سائز رسالے میں دیئے گئے خانے پُر کرتے ہیں ۔

(13)مَدَنی مذاکَرات:بسااوقات مدنی مذاکرات کے اجتماعات کا انعقادبھی ہوتا ہے جس میں عقائدواعمال ،شریعت و طریقت، تاریخ و سیرت، طِبابت و روحانیت وغیرہ مختلف موضوعات پر پوچھے گئے سُوالات کے جوابات دئيے جاتے ہیں۔(یہ جوابات خود امیرِاہلِسُنّت دامت برکاتہم العالیہ دیتے ہیں ۔مجلس مکتبۃالمدینہ)

(14)رُوحانی علاج اور اِسْتِخارہ:دکھیارے مسلمانوں کا تعویذات کے ذریعے فی سبیل اللہ عِلاج کیاجاتا ہے نیز استخارہ کرنے کا سلسلہ بھی ہے۔ماہانہ کم و بیش ڈیڑھ لاکھ مسلمان اس سے مُستَفِیض ہوتے ہیں۔ 

(15)حُجّاج کی تربیت: حج کے مَوسِمِ بہار میں حاجی کیمپوں میں مُبَلِّغینِ