مُعْتَکِفِین چاند رات ہی سے عاشقان ِ رسول کے ساتھ سُنّتوں کی تربیَّت کے مَدَنی قافلوں کے مسافِر بن جاتے ہیں ۔
(10)حج کے بعد سب سے بڑا اجتِماع:دنیا کے مختلف مُمالِک میں ہزاروں مقامات پر ہونے والے ہفتہ وار سُنّتوں بھر ے اجتِماعات کے علاوہ عالَمی اور صوبائی سطح پربھی سُنّتوں بھرے اجتِماعات ہوتے ہیں ۔جن میں ہزاروں ،لاکھوں عاشقان ِ رسول شرکت کرتے ہیں اور اجتماع کے بعد خوش نصیب اسلامی بھائی سُنّتو ں کی تربيت کے مدنی قافلوں کے مسافر بھی بنتے ہیں ۔مدینۃُالاولیاء ملتان شریف (پاکستان )میں واقع صَحرائے مدینہ کے کثیر رقبے پر ہر سال تین دن کا بینَ الاقوامی سُنّتوں بھرا اجتماع ہوتا ہے۔جس میں دنیا کے کئی مُمالِک سے مَدَنی قافلے شرکت کرتے ہیں۔بِلا شُبہ یہ مسلمانوں کا حج کے بعد سب سے بڑا اجتماع ہوتا ہے۔صَحرائے مدینہ مدینۃُ الاولیاء ملتان اور صحرائے مدینہ باب المدینہ کراچی کا کثیر رقبہ دعوتِ اسلامی کی مِلکیَّت ہے۔
(11)اسلامی بہنوں میں مَدَنی اِنقِلاب :اسلامی بہنوں کے بھی شَرْعی پردہ کے ساتھ مُتَعَدَّد مقامات پر ہفتہ وار اجتماعات ہو تے ہیں ۔لاتعداد بے عمل اسلامی بہنیں با عمل ،نمازی اور مَدَنی بُرقَعَوں کی پابند ہوچکی ہیں۔دُنیا کے مختلف مُمالِک میں اکثر گھروں کے اندر ان کے تقریباََروزانہ ہزاروں مدارِس بنام مدرَسَۃُالمدینہ(برائے بالِغات) بھی لگائے جاتے ہیں ،ایک اندازے کے مطابق فَقَط باب المدینہ (کراچی)میں