مساجد کی تعمیر ات کا ہر وَقْتْ سلسلہ رَہتا ہے ،کئی شہروں میں '' مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ '' کی تعمیرات کا کام بھی جاری ہے ۔
(6)آئمَّہ مساجِد:بے شما ر مساجد کے ائمّہ و مُؤَذِّنِین اور خادِمین کے مُشاہَرے(تنخواہوں)کی ادائیگی کا بھی سلسلہ ہے۔
(7)گُونگے،بَہرے اور نابِینا: اسلامی بھائیوں میں بھی مَدَنی کام ہورہا ہے اور ان کے مَدَنی قافلے بھی سفر کرتے رہتے ہیں۔ (8)جَیل خانے:قَیدیوں کی تعلیم وتربیت کے ليے جَیل خانوں میں بھی مدنی کام کی ترکیب ہے۔کراچی سینٹرل جیل میں قیدیوں کو عالم بنانے کیلئے جامعۃ الْمدینہ کا بھی سلسلہ ہے۔ کئی ڈاکواور جَرائم پیشہ افراد جیل کے اند ر ہونے والے مَدَنی کاموں سے مُتأَثِّر ہوکر تائب ہونے کے بعدرِہا ئی پاکر عاشِقانِ رسول کے ساتھ مَدَنی قافلوں کے مسافر بننے اور سُنّتوں بھری زندگی گزارنے کی سعادت پارہے ہیں ،آتِشیں اسلِحہَ کے ذریعے اندھا دھند گولیاں برسانے والے اب سُنَّتوں کے مَدَنی پھول برسارہے ہیں !مُبَلِّغین کی انفِرادی کوشِشوں کے باعِث کُفّار قیدی بھی مُشَرَّف بہ اسلام ہو رہے ہیں۔
(9)اجتِماعی اِعْتِکاف:دُنیا کی بے شُمار مساجِد میں ماہِ رَمضانُ المبارک کے30دن اور آخِری عَشرہ میں اِجتماعی اِعْتِکاف کا اہتمام کیا جاتا ہے۔اِن میں ہزارہا اسلامی بھائی علم ِ دین حاصل کرتے ،سُنّتوں کی تربیت پاتے ہیں۔ نیز کئی