| وقفِ مدینہ |
اور جو مسلمان کسی پیاسے مسلمان کو پانی پِلائے اللہ تعالیٰ اُسے رَحِیْقٌ مَّخْتُوْمْ (یعنی جنّت کی سربند شراب)پِلائے گا۔'' (جامع الترمذی ،ابواب صفۃ القیامۃ ،ج۲،ص۵۲۳)
مسلمان کو کپڑا پہنانے کی فضیلت
نبی رحمت،شفیعِ اُمّت صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کا فرمانِ بِشارت نشان ہے:''جو مسلمان کسی مسلمان کو کپڑا پہنا دے تو جب تک اُس میں کا اُس شخص پر ایک پیوند بھی رہے گایہ(کپڑا پہنانے والا)اللہ تعالیٰ کی حِفاظت میں رہےگا۔''(جامع الترمذی ،ابواب صفۃ القیامۃ ،ج۲،ص۵۲۷)
اللہ تبارک وتعالیٰ ہمیں اپنے مال حاجت مند مسلمانوں کو کپڑے پہنانے، اُن کے پیٹ بھرنے، اُن کے جائز کام پورے کرنے، اُن کی چاہت کی جائز چیز کھلانے میں خرچ کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔اٰمین بجاہ النبی الجواد الکریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
دعوتِ اسلامی کا تعارف
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دعوتِ اسلامی تبلیغِ قرآن وسُنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ہے ۔اس کا آغاز۱۴۰۱ھ بمطابق 1981 ء میں بابُ المدینہ کراچی سے ہوا۔