| وقفِ مدینہ |
تاجدارِ عرب،محبوبِ ربّ عَزَّوَجَلَّ وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کا فرمانِ عِبرت نشان ہے:''بندہ کہتاہے میرا مال ہے،میرا مال ہے اور اُسے تو اُس کے مال سے 3ہی قسم کا فائدہ ہے ،جو کھا کر فَنا کر دیا یا پہن کر پُرانا کر دیا یا عطا کر کے آخرت کے لئے جمع کیا اور اِ س کے سِوا جانے والا ہے کہ اوروں کے لئے چھوڑ جائے گا۔'' (صحیح المسلم،کتاب الزھد،ج۲،ص۴۰۷)
سب سے افضل کام
دو عالَم کے داتا،بے کسوں کے حاجت رَواو مُشکل کُشا،مکّی مَدَنی مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کا فرمانِ رَغبت نشان ہے:''سب سے افضل کام مسلمانوں کاجی(دِل)خوش کرنا ہے کہ تُو اُس کا بدن ڈھانکے یا بھوک میں پیٹ بھرے یا اُس کا کوئی کام پورا کرے۔'' (الترغیب والترہیب ج ۳ ص ۲۶۵ رقم الحدیث۱۹)
مسلمان کو اُس کی چاہت کی چیز کِھلانے کی فضیلت
سیدِ دو عالَم،نورِ مُجسّم،سراپا جودو کرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کا فرمانِ معظم ہے:''جو اپنے مسلمان بھائی کو اُس کی چاہت کی چیز کھلائے اللہ تعالیٰ اُسے دوزخ پر حرام کر دے۔''(شعبُ الایمان ج ۳ ص ۲۲۲رقم الحدیث۳۳۸۲ )
فرمانِ جنّت نشان
مالکِ کوثر و جنّت،مصطفی جانِ رحمت صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کا فرمانِ جنّت نشان ہے:''جو مسلمان کسی مسلمان کو کپڑا پہنا دے اللہ تعالیٰ اُسے جنّت کے سبز کپڑے پہنائے گااورجو مسلمان کسی بھوکے مسلمان کو کھانا کِھلائے اللہ تعالیٰ اُسے جنّت کے پھل کِھلائے گا