Brailvi Books

وقفِ مدینہ
34 - 84
 قرآن خوانی ومحفلِ نعت اورسُنّتوں بھرے اجتماعات کے اِنعقاد پر خرچ کرتے ہیں ،مساجد و مدارس کی تعمیر میں حصہ لیتے ہیں،درس و تدریس ،درسِ نظامی یعنی عالم کورس میں معاونت کرتے ہیں مثلاً مدرسین کے وظیفے ،طلباء کی کتابیں،طعام و قیام کے اخراجات وغیرہ،قرآنِ پاک(حفظ وناظرہ) کی تعلیم میں مدد کرتے ہیں ،مسجد کے انتظامی اخراجات مثلاًبجلی اورسوئی گیس کے بِل وغیرہ کی ادائیگی کرتے یا اُس میں حصہ لیتے ہیں۔دینِ اِسلام کی ترویج و اشاعت ،سُنّتوں کے اِحیاء ،نیکی کی دعوت کو عام کرنے کیلئے خرچ کرتے ہیں۔ مثلاً مدنی قافلوں میں سفر کرنے والے غریب اسلامی بھائیوں کو زادِ سفر دے کر، سُنّتوں بھرا دَرس دینے کی آرزو رکھنے والے غریب اسلامی بھائیوں کو ''فیضانِ سُنّت'' دِلا کر ،اپنی دُکان، مارکیٹ، مسجد ،محلّے ،دفتر ،کالج وغیرہ میں شیخِ طریقت،امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے اِصلاحی رسائل یا، بیانات کی کیسٹیں (آڈیو،ویڈیو) تقسیم کر کے اپنی رقم راہِ خُدا عَزَّوَجَلَّ میں خرچ کرتے ہیں اللہ تبارک وتعالیٰ اُس کے مال کو بڑھائے گااور اُس کا ثواب 700 گُنا تک بڑھائے گا اور اِسی پر بس نہیں بلکہ ارشاد فرمایا جاتا ہے۔
وَاللہُ یُضٰعِفُ لِمَنۡ یَّشَآءُ ؕ
ترجمہ کنزالایمان: اوراللہ عَزَّوَجَلَّ اس سے بھی زیادہ بڑھائے جس کے لیے چاہے۔
مال کے3فائدے
Flag Counter