ترجمہ کنزالایمان:ان کی کہاوت جو اپنے مال اللہ عزوجل کی راہ میں خرچ کرتے ہیں اُس دانہ کیطرح جس نے اُگائیں سات بالیں ہر بال میں سو دَانے اوراللہ عَزَّوَجَلَّ اس سے بھی زیادہ بڑھائے جس کیلئے چاہے اور اللہ عَزَّوَجَلَّ وسعت والا ،علم والا ہے۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اللہ عَزَّوَجَلَّ کی راہ میں مال خرچ کریں گے تو وہ مالک ومولا جو زمین و آسمان اور سارے جہان کا خالق و مالِک ہے،وہ کریم و جواد کرم فرمائے گا اور ہمارے مال کو بڑھائے گا۔ کتنے خوش نصیب ہیں وہ مسلمان جو اپنے مال کے حقوقِ واجبہ ادا کرتے ہیں، خوش دِلی سے بر وقت زکوٰۃوفطرہ ادا کرتے ہیں، اپنے مال ماں باپ ،بہن بھائی اور اولاد پر خرچ کرتے ہیں ،اپنے عزیزو اقرباء کی موت پر اُن کے ایصالِ ثواب کے لیے تیجہ ،دسواں ـ،چالیسواں ،برسی وغیرہ کر کے مساکین کو کھانا کِھلاتے ہیں ،نیک نیّتی سے شِفا خانے بنواتے ہیں،حقوقِ عامّہ کا لِحاظ رکھتے ہوئے اِخلاص کے ساتھ