Brailvi Books

وقفِ مدینہ
29 - 84
خِدمتِ دین کے لئے وقف ہونے والے کی عظمت
     مُفتی صاحب رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں:''اگر زمین مسجد کے لئے وقف ہو جائے تو اُس کی شان و عظمت بڑھ جاتی ہے،اصحابِ کہف کے کُتّے نے اپنی زندگی اللہ تعالیٰ کے پیاروں کے لئے وقف کر دی تو اُسے حیاتِ جاودانی مل گئی،زمین اور کُتّا زندگی وقف کرنے کی وجہ سے شان والے ہو گئے،تو اگر انسان اپنی زندگی اللہ تعالیٰ کی رِضا و خوشنودی کے حُصُو ل کی خاطِر دِین کے لئے وقف کر دے تو ان شآء اللہ عَزَّوَجَلَّ فِرِشتوں سے بھی افضل ہو جائے گا۔''(تفسیرِ نعیمی ج۳ص۱۳۹)
صدقہ و خیرات کن کو دینا افضل ہے؟
    صدقہ و خیرات اُن غریب علماء ،طلباء ، مدرسین اوردِین کے خادِموں وغیرہ کو دینا افضل ہے جنہوں نے اپنی زندگیاں خدمتِ دین کے لئے وقف کر دی ہیں۔اگر ان کی خدمت نہ کی گئی اور یہ طلبِ معاش کے لئے مجبورًا مشغول ہوئے تو دینِ اسلام کا سخت نقصان ہو گا۔ (تفسیرِ نعیمی ج۳ص۱۳۹)
تنگدستی چھپانا اچھا عمل ہے
    لوگوں سے اپنی تنگدستی اور فقرو فاقہ چھپانا بہت اچھا عمل ہے۔دیکھئے ربّ
Flag Counter