Brailvi Books

وقفِ مدینہ
27 - 84
نَماز کے اندر حالتِ قِیام میں بھوک کی شدت کے سبب گر پڑتے اور يہ اَصحابِ صُفّہ ہوتے ۔ حتّٰی کہ اَعرابی کہنے لگتے، يہ لوگ دیوانے ہیں ۔ جب سرکارِ مدینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نَماز سے فارِغ ہوتے تو اُن کی طرف مُتَوَجِّہ ہو کر فرماتے، اگر تمہیں معلوم ہو جائے کہ تمہارے ليے اللہ تعالیٰ کے ہاں کیا (اجر و ثواب ) ہے تو تم اِس بات کو پسند کرو کہ تمہارے فاقے اور حاجت مندی میں مزید اِضافہ ہو ۔      (فیضانِ سنّت ص۷۰۲ )
فاقہ مستی کی دُھن ملے یا ربّ ! (جَلَّ جَلَالُہٗ)

دل کا مُرجھایا گُل کھلے یا ربّ !(جَلَّ جَلَالُہٗ)
اصحابِ صُفّہ کی شان میں آیتِ قراٰن

    پارہ۳ سورۃ البقرہ آیت ۲۷۳میں اللہ عَزَّوَجَلَّ فرماتاہے:
لِلْفُقَرَآءِ الَّذِیۡنَ اُحۡصِرُوۡا فِیۡ سَبِیۡلِ اللہِ لَا یَسْتَطِیۡعُوۡنَ ضَرْبًا فِی الۡاَرْضِ ۫ یَحْسَبُہُمُ الْجَاہِلُ اَغْنِیَآءَ مِنَ التَّعَفُّفِ ۚ تَعْرِفُہُمۡ بِسِیۡمٰہُمْ ۚ لَا یَسْئَلُوۡنَ النَّاسَ اِلْحَافًا ؕ وَمَا تُنۡفِقُوۡا مِنْ خَیۡرٍ فَاِنَّ اللہَ بِہٖ عَلِیۡمٌ ﴿۲۷۳﴾٪
ترجمہ کنزُالایمان:ان فقیروں کے لیے جو راہ ِخدا میں روکے گئے ،زمین میں چل نہیں سکتے نادان انہیں توَّنْگَّرْ سمجھے بچنے کے سبب تو انہیں اُن کی صورت سے پہچان لے گا لوگوں سے سوال نہیں کرتے کہ گِڑگڑانا پڑے اور تم جو خیرات کرو اللہ اُسے جانتا ہے۔
Flag Counter