حضرتِ سیِّدُنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کچھ لوگو ں کے پاس سے گزرے جن کے سامنے بھنی ہوئی بکری رکھی تھی۔اُنہوں نے آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو کھانے میں شامل ہونے کی درخواست کی تو آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے یہ فرماتے ہوئے کھانے سے انکار کر دیا کہ شَہنشَاہِ خوش خِصال،سلطانِ شِیریں مَقال،محبوبِ ربِّ ذوالجلال عَزَّوَجَلَّ و صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم اِس حال میں دُنیا سے رُخصت ہوئے کہ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے کبھی جَو کی روٹی بھی پیٹ بھر کر نہیں کھائی۔ (فیضانِ سنّت ص ۷۷۶ )
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رحمت ہو اور اُن کے صَدقے ہماری مغفرت ہو۔