حضرتِ سَیِّدُنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں:ایک غَزوہ میں لشکرِ اسلام کے پاس کھانے کو کچھ نہ رہا۔اللہ کے پیارے رسول،رسولِ مقبول،سیّدہ آمِنہ کے گلشن کے مہکتے پھول عَزَّوَجَلَّ و صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم و رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے مجھ سے فرمایا،تمہارے پاس کچھ ہے؟میں نے عرْض کی،تَوشہ دان میں تھوڑی سی کھجوریں ہیں۔فرمایا،لے آؤ۔میں نے حاضِر کر دیں جو کُل21تھیں۔سرکار صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے ان پر دَستِ مُبارَک رکھ کر دُعا مانگی پھر فرمایا،10 افراد کو بُلاؤ!میں نے بُلایا،وہ آئے اور سیر ہو کر کھایا اور چلے گئے۔پھر 10 افراد کو بُلانے کا حکم دیا۔وہ بھی کھا کر چلے گئے۔اسی طرح دس دس آدَمی آتے اور سیر ہو کر کھاتے اور تشریف لے جاتے ،یہاں تک کہ تمام لشکر