Brailvi Books

وقفِ مدینہ
23 - 84
نامعلوم درد
    پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے ، میں دعوتِ اسلامی کے عالمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ (بابُ المدینہ کراچی) میں ''تربیّتی کورس'' کیلئے آیا ہوا تھا، اس دوران ایک دن جُمَعْرات کو صبح تقریباً 4 بجے پیٹ کی بائيں جانِب اچانک درد اُٹھا، درد اس قَدَ ر شدید تھا کہ 7 اِنجکشن لگے تب آرام آیا، حسبِ معمول جُمَعْرات کو ہونے والے سنّتوں بھرے اجتماع کیلئے (مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ ) میں شام کو حاضِر ہوا ۔ رات 10 بجے پھر درْد شروع ہوا مگر اِجتِماع میں مانگی جانے والی اجتماعی دُعاء کے وَقْت ٹھیک ہو گیا، ایک گھنٹہ کے بعد پھر بَہُت شدید درْد اُٹھا۔ ڈاکٹر نے3 اِنجکشن لگائے پھر کچھ اِفاقہ ہوا۔ اب حالت يہ ہو گئی کہ جب بھی کھانا کھاتا درْد شُروع ہو جاتا روزانہ 3،4 ٹیکے لگتے۔ ڈِرِپ چڑھتی، الڑا ساؤنڈ بھی کروایا، مگر ڈاکٹروں کو درْد کا سبب سمجھ میں نہ آیا۔ میں اَسپتال میں پڑا تھا وہاں مجھے معلوم ہوا کہ میرے ساتھ والے اسلامی بھائی سنّتوں کی تربیّت کے مَدَنی قافِلے میں 12دن کیلئے سفر کی تیاری کر رہے ہیں، ڈاکٹر نے سفر سے بُہتَیرا رو کا مگر مجھ سے نہ رہا گیا میں ڈیرہ بُگٹی (بلوچستان) جانے والے مَدَنی قافلے کا مسافر بن گیا۔ ڈیرہ بُگٹی جاتے ہوئے راستے میں تھوڑا سا درد ہوا، پھر وہاں سے ہم نے ''سُوئی'' آکر جُمَعْرات کے سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی اور پھر ڈیرہ بُگٹی واپَس آگئے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلّ مَدَنی قافِلے کی بَرَکت سے دَرْد ایسا دُور ہوا گویا کبھی تھا ہی نہیں اور اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ تا  حال
Flag Counter