نے فرمایا''پیو''میں نے پیا۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم مسلسل فرماتے رہے ، ''پیو!'' حتّٰی کہ میں نے عرض کی ، نہیں، قسم اُس ذات کی جس نے آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کو حق کے ساتھ مبعوث فرمایا ، اب مزید گنجائش نہیں۔ فرمایا، ''مجھے دکھاؤ۔'' میں نے پیالہ پیش کر دیا۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کی، بسم اللہ پڑھی اور باقی دودھ نوش فرمالیا۔''(فیضانِ سنّت صفحہ نمبر ۶۹۰ )
الحمد للہ عَزَّوَجَلَّ يہ سرکارِ مکّہ مکرّمہ ، تاجدارِ مدینہ منّورہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کا عظیم مُعجِزہ ہے کہ تمام يعنی 70 اَہْلِ صُفّہ (علیہم الرضوان) مل کر بھی دودھ کا ایک پیالہ پورا نہ پی سکے ۔ میرے آقا اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اسی اِیمان افروز واقِعہ کی جانِب اِشارہ کرتے ہوئے عرض گُزار ہیں ؎