Brailvi Books

وقفِ مدینہ
18 - 84
ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ وہ صحابی ہیں کہ جن کا اصْل نام عَبْدُ الرَّحْمٰن سخردوسی تمیمی تھا،بارگاہِ رسالت صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم سے ابو ہریرہ یعنی مُنّی سی بِلی والے کی کُنیت عطا ہوئی۔آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنے زمانے کے سب سے بڑے حافظُ الحدیث تھے۔محدِّثین رحمہم اللہُ المبین کا مُتَّفِقہ فیصلہ ہے کہ صحابہ کرام علیہم الرضوان میں سب سے زیادہ احادیثِ مبارکہ(5364) آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ہی مروی ہیں۔

ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ وہ صحابی ہیں کہ جن کا اصْل نام عَبْدُ الرَّحْمٰن سخردوسی تمیمی تھا،بارگاہِ رسالت صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم سے ابو ہریرہ یعنی مُنّی سی بِلی والے کی کُنیت عطا ہوئی۔آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنے زمانے کے سب سے بڑے حافظُ الحدیث تھے۔محدِّثین رحمہم اللہُ المبین کا مُتَّفِقہ فیصلہ ہے کہ صحابہ کرام علیہم الرضوان میں سب(تفہیم البخاری ج اوّل، ص ۸۸)

    آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کِن دُشوار گزار اورکٹھن حالات کا مُقابلہ کیا ،مُلاحظہ فرمائیے :
دودھ کا ایک پیالہ اور70 صحابہ
    سیدی و مرشدی،عاشقِ رسولِ عربی ،محبِّ ہر سید و صحابی و ولی،مُبلغِ سُنّتِ مصطفوی ،بانی دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دامت برکاتہم العالیہ اپنی مایہ ناز تصنیف''فیضانِ سُنّت''صَفْحہ 690پر لکھتے ہیں،     

    حضرتِ سیِّدُنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں ، ''اُس خدا عَزَّوَجَلَّ کی قسم جس کے سِوا کوئی معبود نہیں، میں بھوک کی وجہ سے اپنا پیٹ زمین پر رکھتا اور بھوک کے سبب پیٹ پر پتھر باندھا کرتا تھا۔ ایک دن میں اس راستے پر بیٹھ گیا جس سے لوگ باہر جاتے تھے۔ جانِ دو عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم میرے پاس سے گزرے تو مجھے دیکھ کر مسکرائے
Flag Counter