وقفِ مدینہ |
(جنگی قیدیوں)کو بیچ کر اہلِ صُفّہ پر خرچ کروں گا۔''(سیرتِ رسولِ عربی صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم ص۹۸ملخصاََ) اِن تارِکُ الدُّنیا،اصحابِ صُفّہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم سے مکی آقا،مدنی داتا،ہاشمی مولا،غریبوں کے ملجاء و ماوٰی،سب کے حاجت روا و مشکل کُشاء،میٹھے میٹھے مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم فرمایا کرتے:''میں بھی تُم میں سے ہوں اور آخرت میں تم میرے ساتھ ہو گے۔''(مراۃ شرح مشکوٰۃ ج ۷ ص ۳۵)
اصحابِ صُفّہ کی حوصلہ اَفزائی
ایک بار مکّی سردار،مدنی تاجدار،محبوبِ ربِّ غفّار صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم اصحابِ صُفّہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم کے پاس تشریف لائے،سخت فقیری اور بھوک کی شِدّت مُلاحِظہ فرما کر ارشاد فرمایا:''اے اصحابِ صُفّہ( رضی اللہ تعالیٰ عنہم) جو تمہاری طرح صابِر ،شاکِر اور پرہیز گا ر ہو گا وہ بروزِ قِیامت میرا رفیق ہو گا۔''پھر فرمایا:''اے لوگو!عنقریب وہ وقت آئے گا جب تمہارے سامنے دستر خوان پر غِذاؤں کے پیالوں کے پیالے رکھے جائیں گے''عرض کی یا حبیب اللہ عَزَّوَجَلَّ و صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم اُس دن ہم بڑی خیر میں ہوں گے۔فرمایا:''نہیں بلکہ آج بڑی خیر میں ہو۔'' (تفسیرِ نعیمی ج۳ ص۱۳۷)
سب سے زیادہ احادیثِ مبارکہ روایت کرنے والے
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!مَشاہِیر اصحابِ صُفّہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم میں حضرتِ سَیِّدُنا