مَسْجِدُالنَّبَوِیِّ الشَّرِیف عَلٰی صَاحِبِھَا الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام میں ایک صُفّہ(چبوترا) تھا، جہاں400،500 فُقراءِ مُہاجِرِین بیٹھا کرتے تھے،اِس لیے ا نہیں اَصحابِ صُفّہ کہتے ہیں۔یہ حضراتِ قُدسِیّہ عالمِ مَاکان وَمَایَکُون(جو کُچھ ہوچُکا اور جو کُچھ ہونے والاہے اُسے جاننے والے)صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کی بارگاہ ِ عالی میں حاضر رہتے ،جس کام کے لئے حکم ملتا اُس کی تعمیل کرتے ، جب کہیں سرایا ۱ ؎ بھیجنے کی ضرورت ہوتی یہ بے تامّل(تَ۔اَم۔مُل)یعنی بے چُون و چرا بِلا تاخیرحاضر ہو جاتے اور جب فارِغ ہوتے تو قرآنِ پاک حِفظ کرتے اور سُنّتِ نبوی صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم سیکھتے۔ اِن کے پاس گھر تھا نہ دُنیوی سازو سامان اور نہ ہی کوئی کاروبار،اِن حضرات نے شادی کی اور نہ ہی اُن کا وہاں کوئی کُنبہ و قبیلہ تھا، غربت کاعالم یہ تھا کہ اِن میں