Brailvi Books

والدین، زوجین اور اساتذہ کے حقوق
99 - 119
امام احمد نے ''مسند''، حاکم نے ''مستدرک'' اورطبرانی نے ''کبیر'' میں عبادہ بن صامت رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سند ِحسن کے ساتھ روایت کیا۔ نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم فرماتے ہیں:
 ((ثلاثۃ لا یستخف بحقّھم إلاّمنافق ذو الشیبۃ في الإسلام وذوالعلم وإمام متقسّط))(۱)
تین شخص ہیں جن کے حق کو صرف منافق ہی ہلکا جانتاہے (۱) وہ مسلمان جس کےبال سفید ہو چکے ہیں (۲)عالم(۳)عادل بادشاہ۔

طبرانی نے اسے ابو امامہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ایسی سند سے روایت کیاجسے ترمذی نے اس متن کے علاوہ حسن قرار دیا۔
    شانزدہم:
بالخصوص وہ عالم سیّد ہیں اور ان کی دشمنی سخت ہلاکت کا سبب ہے ابو الشیخ ابن حبان اور دیلمی کی روایت میں ہے:
 ((من لم یعرف حقّ عترتي والأنصاروالعرب فھو لإحدی ثلاث إمّا منافق وإمّا ولد زانیۃ وإمّا امرأ حملت أمّہ في غیر طھر))(۲)
جو شخص میری آل، انصار اور اہل عرب کاحق نہیں پہچانتا وہ یا تو منافق ہے یا حرام زادہ، یا اس عورت کا بچّہ ہے جو ناپاکی کے دنوں میں حاملہ ہوئی ہو۔
(1)..... ''المعجم الکبیر''، عبید اللہ بن زحر عن علي بن یزید... إلخ، الحدیث: ۷۸۱۹، ج۸، ص۲۰۲۔

(2)..... ''فردوس الأخبار''، حرف المیم، الحدیث: ۶۳۷۱، ج۲، ص۳۰۹ بتغیر قلیل۔
Flag Counter