Brailvi Books

والدین، زوجین اور اساتذہ کے حقوق
100 - 119
ابن عساکر اورابو نعیم نے امیر المؤمنین علی کرم اللہ تعالیٰ وجہہ سے یہ بھی روایت کی کہ نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم فرماتے ہیں:
 ((من آذی شعـرۃ منّي فقـد آذاني ومن آذاني فقد آذی اللہ)) زاد أبونعیم ((فعلیہ لعنۃ اللہ ملء السماء والأرض))(۱)
یعنی سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا : جس شخص نے میرے ایک بال (یعنی معمولی سا تعلق رکھنے والے) کو تکلیف دی بیشک اس نے مجھے تکلیف

دی اور جس نے مجھے تکلیف دی اس نے اللہ کو تکلیف دی اس پر زمین و آسمان کے بھرنے کے برابر خدا کی لعنت۔

    آلِ پاک کی جلالت اور ان کے حقوق کی تاکید کے متعلق حدیثیں (۲)حدِ تواتر کو پہنچی ہوئی ہیں ، وباللہ التوفیق۔
    ہفدہم:
جب سید صاحب موصوف سائل کے کہنے کے مطابق علم وتقوٰی، عمر اور نسب میں اعلیٰ اور افضل ہیں تو وہی امامت کی عزّت وتعظیم کے لائق ہیں اور یہ چاروں باتیں امامت کے زیادہ حقدار ہونے کا سبب ہیں جیسے کہ ''تنویر الابصار'' وغیرہ فقہ کی بڑی بڑی کتابوں میں تصریح ہے(۳) پس ایسے شخص کے ساتھ جھگڑا شریعت کے حکم کے
(1).... ''کنز العمال''، کتاب الفضائل، فضل أھل البیت، الحدیث: ۳۴۱۴۹، الجزء۱۲، ص۴۵۔

(2).... المرجع السابق، فضائل النبي صلّی اللہ تعالٰی علیہ وسلّم، الحدیث: ۳۵۳۴۷، الجزء۱۲، ص۱۵۹۔

(3).... ''تنویر الأبصار'' مع ''الدرّ المختار''، کتاب الصلاۃ، باب الإمامۃ، ج1، ص82۔
Flag Counter