وہ معمر بالخصوص علمِ دین سے بہرہ ور ہے، اور علماء کے ساتھ بُرا ہونا اور اُنکے ساتھ بُرائی کرنا اتنا بُرا ہے کہ بیان نہیں کیا جا سکتا سرورِ عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم فر ماتے ہیں:
((لیس من أمتي من لم یجلّ کبیرناویرحم صغیرنا ویعرف لعالمنا حقّہ))(۲)
وہ شخص میری اُمت میں سے نہیں جو ہمارے بڑے کی تعظیم نہیں کرتا، ہمارے بچے پر مہربانی نہیں کرتا اور ہمارے عالم کا
حق نہیں پہچانتا۔
(1)..... ''سنن أبي داود''، کتاب الأدب، باب في تنزیل الناس منازلھم، الحدیث: ۴۸۴۳، ج۴، ص۳۴۴۔
''الترغیب والترھیب''، کتاب العلم، الترغیب في إکرام العلمائ... إلخ، الحدیث: ۲، ج۱، ص۶۴۔
(2)..... ''المسند'' للإمام أحمد بن حنبل، مسند الأنصار، الحدیث: ۲۲۸۱۹، ج۸، ص۴۱۲۔
''الترغیب والترھیب''، کتاب العلم، الترغیب في إکرام العلمائ... إلخ، الحدیث: ۲، ج۱، ص۶۴۔