Brailvi Books

والدین، زوجین اور اساتذہ کے حقوق
96 - 119
تویہ کس طرح جائز ہوگا کہ کسی کوایک نعمت حاصل ہو اور اس پر زیادتی کرکے اس نعمت کو چھین لیا جائے، یہ صریح ظلم ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم فرماتے ہیں:
 ((الظلم ظلمات یوم القیامۃ))(۱)
ظلم قیامت کے روز کئی اندھیروں کے 

برابر ہوگا۔(بخاری، مسلم اور ترمذی از ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما) اس کے لئے للہ تعالیٰ کا یہ فرمان کافی ہے :
 ( اَلَا لَعْنَۃُ اللہِ عَلَی الظّٰلِمِیۡنَ  ) (2)
والعیاذ باللہ تعالٰی۔
ارے ظالموں پر خدا کی لعنت۔
    چہاردہم:
خاص طور پر یہ برائیاں جس مسلمان کے ساتھ کی جارہی ہیں بوڑھا اور معمر ہے، سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا:
 ((لیس منّا من لم یرحم صغیرنا ویعرف شرف کبیرنا))(۳)
وہ ہم میں سے نہیں جو بچّوں پر مہربانی نہیں کرتا اور بزرگوں کی عزت کو نہیں پہچانتا۔
(1)..... ''صحیح البخاري''، کتاب المظالم، باب الظلم ظلمات یوم القیامۃ، الحدیث: ۲۴۴۷، ج۲، ص۱۲۷۔

(2)..... پ۱۲، ھود: ۱۸۔

(3)..... ''سنن الترمذي''، کتاب البرّ والصلۃ، باب ما جاء في رحمۃ الصبیان، الحدیث: ۱۹۲۷، ج۳، ص۳۶۹،

''المسند'' للإمام أحمد بن حنبل، مسند عبد اللہ بن عمرو بن العاص، الحدیث: ۶۷۴۵، ج۲، ص۶۰۹۔
Flag Counter