Brailvi Books

والدین، زوجین اور اساتذہ کے حقوق
95 - 119
صَبِرصاد پر فتحہ اور باء کے نیچے کسرہ ایک درخت کا انتہائی کڑوا نچوڑ ہے پھر حسد اسے کہتے ہیں کہ کسی کی نعمت کے چھن جانے کی آرزو کی جائے جیسے کہ علماء نے حسد کی تعریف کی ہے، پھر کسی کی نعمت کو ختم کرکے خود اس کی جگہ پہنچنے کی خواہش کا وبال کہاں تک ہوگا!
    سیزدھم:
نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو مسلمانوں کے ساتھ بیحد شفقت ہے اس کے باوجود آپ نے اس بات کو جائز نہ رکھا کہ ایک مسلمان نے کسی عورت کو نکاح کا بیغام دے رکھا ہو تو دوسرا بھی دے دے یا ایک آدمی سودا کر رہا ہو دوسرا بھی سودا کرنے لگ جائے، امام احمد،بخاری اور مسلم نے ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کیا کہ نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا:
((لا یخطب الرجل علی خطبۃ أخیہ ولا یسوم علی سومہ))(۱)
اس سلسلہ میں قبہ بن عامر اور ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہم سے بھی روایت ہے یعنی ایک آدمی کوئی چیز خرید رہا ہے خریدار اور فروخت کرنے والا دونوں راضی ہو چکے ہیں ایک اور آدمی زیادہ قیمت دے کر وہ چیز لے جاتا ہے، یا ایک مرد نے کسی عورت کونکاح کا پیغام دے رکھا ہے اور دونوں رضا مند ہو چکے ہیں ایک اور آدمی کسی طریقے سے اس عورت کے ساتھ نکاح کرلیتا ہے یہ سب ناجائز اور ممنوع ہے حالانکہ ان صورتوں میں صرف رضامندی تھی، کچھ حاصل نہ ہوا تھا، جب یہ ناجائز ہے
(1)..... ''صحیح البخاري''، کتاب البیوع، باب لا یبیع أخیہ... إلخ، الحدیث: ۲۱۴۰، ج۲، ص۲۹۔

(2).....''صحیح مسلم''، کتاب النکاح، باب تحریم الجمع بین المرأۃ وعمتھا... إلخ، الحدیث: ۳۳، ص۷۳۱۔
Flag Counter