Brailvi Books

والدین، زوجین اور اساتذہ کے حقوق
94 - 119
والحسد))(۱)
ہوتے۔

اسے ابن حبان نے اپنی ''صحیح'' میں، اوربیہقی نے ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کیا۔ نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا:
((إیّاکم والحسد فإنّ الحسد یأکل الحسنات کما تأکل النار الحطب أوقال: العشب))(۲)
حسد سے دور رہو؛ کیونکہ حسد نیکیوں کو اس طرح کھا جاتا ہے جس طرح آگ ایندھن کو، یا فرمایا: گھاس کو کھا جاتی ہے۔ 

اسے ابو داؤد اوربیہقی نے ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اورابن ما جہ وغیرہ نے انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کیا،
ولفظہ: ((الحسد یأکل الحسنات کما تأکل النار الحطب)) الحدیث،
''مسند الفردوس'' میں معاویہ ابن حیدہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ سیّد عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا:
((الحسد یفسد الإیمان کما یفسد الصَبِر العسل))(۳)
حسد ایمان کو اسی طرح تباہ کردیتا ہے جس طرح صَبِر(ایلوا) شہد کو تباہ کردیتاہے۔
(1)..... ''شعب الإیمان''، باب في الحثّ علی ترک الغلّ والحسد، الحدیث: ۶۶۰۹، ج۵، ص۳۶۱۔

(2)..... ''سنن أبي داود''، کتاب الأدب، باب في الحسد، الحدیث: ۴۹۰۳، ج۴، ص۳۶۱۔

''شعب الإیمان''، باب في الحثّ علی ترک الغلّ والحسد، الحدیث: ۶۶۰۸، ج۵، ص۲۶۶۔

(3)..... ''کشف الخفاء ومزیل الإلباس عمّا اشتہر من الأحادیث علی ألسنۃ الناس''، حرف الحاء المھملۃ، الحدیث: ۱۱۲۹، ج۱، ص۳۱۷۔
Flag Counter