Brailvi Books

والدین، زوجین اور اساتذہ کے حقوق
93 - 119
پہنچائے یا اسکے ساتھ مکر کرے،

اس بارے میں بیشمار حدیثیں ہیں۔
    یازدہم:
یہ بات اس مسلمان کی بے عزتی کا سبب ہے جیسے کہ سوال کرنے والے نے بیان کیا اور نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا:
 ((من أذلّ عندہ مؤمن فلم ینصرہ وھو یقدر علی أن ینصرہ أذلّہ اللہ علی رؤوس الأشھاد یوم القیامۃ))(۱)
یعنی جس شخص کے سامنے کسی مسلمان کی بے عزّتی کی جائے اور طاقت کے باوجود اس کی امداد نہ کرے تو قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اسے برملا ذلیل و رُسوا 

کریگا۔اسے امام احمدنے سہل بن حنیف رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اسناد حسن کے ساتھ روایت کیا، عظمت اللہ کے لیے ہے۔ اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ مسلمان کی بے عزتی کو دیکھ کر خاموش رہنا ایسے عذاب کا باعث ہے تو خود اسے ذلیل کرنے کے درپے ہونا اور جس مرتبہ کی و جہ سے اسے مسلمانوں کے نزدیک عزّت حاصل ہو اس میں رخنہ اندازی کی کوشش کرنا کس قدر عذاب اور اللہ تعا لیٰ کے غضب کا سبب ہوگا!
    دوازدہم:
حسد (یہ کوشش کرنا کہ کسی کا مرتبہ چھن جائے) کی برائی محتاجِ بیان نہیں۔نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم فرماتے ہیں:
 ((لا یجتمع في جوف عبد الإیمان
آدمی کے دل میں ایمان اور حسد جمع نہیں
(1)...... ''المسند'' للإمام أحمد بن حنبل، مسند الکوفیین، حدیث سھل بن حنیف، الحدیث: ۱۵۹۸۵، ج۵، ص۴۱۲۔
Flag Counter