جس نے مسلمان کو تکلیف دی اس نے مجھے تکلیف دی اور جس نے مجھے تکلیف دی اس نے اللہ تعالیٰ کو تکلیف دی۔یعنی جس نے اللہ تعالیٰ کو تکلیف دی با لآخر اللہ تعالیٰ اسے عذاب میں گرفتار فرمائے گا۔ طبرانی نے ''اوسط'' میں حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے بسند حسن روایت کیااورامام اجل رافعی نے سیّد نا علی کرم اللہ وجہہ سے روایت کی مصطفٰے صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا:
((ولیس منّا من غشّ مسلماً أو ضرّہ أو ماکرہ))(۳)
یعنی وہ شخص ہمارے گروہ میں سے نہیں ہے جو مسلمان کو دھوکا دے یا تکلیف
(1)..... پ۲۲، الأحزاب: ۵۸۔
(2)..... ''المعجم الأوسط''، باب السین، من اسمہ سعد، الحدیث: ۳۶۰۷، ج۲، ص۳۸۷۔
(3)..... ''القاصد الحسنۃ''، حرف المیم، تحت الحدیث: ۱۱۵۵، ص۴۸۴۔