((من علّمني حرفاً فقد صیّرني عبداً إن شاء باع وإن شاء أعتق))(۲)
جس نے مجھے ایک حرف سکھایا اس نے مجھے اپنا غلام بنا لیا چاہے تو مجھے بیچ دے اور چاہے تو آزاد کردے۔
امام شمس الدین سخاوی حدیث کے امیر المؤمنین شعبہ بن حجاج رحمہ اللہ تعالیٰ سے روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے فرمایا:
من کتبت عنہ أربعۃ أحادیث أو خمسۃ فأنا عبدہ حتی أموت(۳)
جس سے میں نے چار یا پانچ حدیثیں لکھیں میں اس کا تاحیات غلام ہوں
بلکہ انہوں نے فرمایا:
(1)....."المعجم الکبیر"،ماأاسند أبو أمامۃ،الحدیث:۷۵۲۸،ج۸،ص۱۱۲۔
(2)....."المقاصد الحسنۃ"،حرف المیم،تحت الحدیث:۱۱۵۳،ص۴۸۳۔